سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی ریکارڈ

27 دسمبر 2024

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کی کمی سے 2620 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 800 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 73 ہزار 200 روپے ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح دس گرام سونا 686 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 34 ہزار 225 روپے کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 350 روپے پر مستحکم رہی۔

بین الاقوامی سطح پر جمعہ کو ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی اور ہفتہ وار اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا کیونکہ سرمایہ کار امریکی معیشت کے اشاروں کا انتظار کر رہے تھے تاکہ فیڈرل ریزرو کی 2025 کے لیے شرح سود کی پالیسی اور آنے والی ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کے بارے میں پیش گوئی کر سکیں۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.2 فیصد کی کمی سے 2630.28 ڈالر فی اونس رہی۔ رواں ہفتے اب تک بلین میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ امریکی سونے کا فیوچر 0.2 فیصد کم ہوکر 2,649.10 ڈالر رہا۔

Read Comments