سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی

24 دسمبر 2024

گزشتہ کاروباری سیشن میں قیمتیں مستحکم رہنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی نرخ میں کمی کے تناظر میں منگل کے کاروباری روز پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک روز میں 800 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 685 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 33 ہزار 711 روپے ہوگئی۔

پیر کو پاکستان میں سونے کے نرخ مستحکم رہے تھے۔

اے پی جی جے ایس کے مطابق منگل کے روز سونے کے بین الاقوامی نرخ میں واقع ہوئی ہے اور کاروباری سیشن کے دوران 8 ڈالر کی کمی کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2،614 ڈالر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 350 روپے پر مستحکم رہی۔

Read Comments