سیفائر الیکٹرانکس (پرائیویٹ) لمیٹڈ، جو ریلائنس کاٹن اسپننگ ملز لمیٹڈ (آر سی ایم ایل) کی ذیلی کمپنی ہے نے سام سنگ الیکٹرانکس کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔اس شراکت داری کے تحت، سیفائر الیکٹرانکس پاکستان میں سام سنگ کے برانڈ کے الیکٹرانک مصنوعات اور گھریلو آلات کی تیاری، اسمبلنگ اور فروخت کرے گی۔
آر سی ایم ایل نے پیر کو اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ایک نوٹس میں اس پیش رفت کا انکشاف کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیفائر الیکٹرانکس (پرائیوٹ) لمیٹڈ نے سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ، جمہوریہ کوریا اور سام سنگ گلف الیکٹرانکس کمپنی، ایف زیڈ ای، متحدہ عرب امارات کے ساتھ سام سنگ برانڈڈ الیکٹرانک مصنوعات اور گھریلو آلات تیار کرنے اور / یا اسمبل کرنے اور اس طرح کی مصنوعات اور آلات پاکستان میں فروخت کرنے کے لئے معاہدہ کیا ہے۔
نوٹس کے مطابق سیفائر الیکٹرانکس (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ، جمہوریہ کوریا اور سام سنگ گلف الیکٹرانکس کمپنی، ایف زیڈ ای، متحدہ عرب امارات کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے تاکہ سام سنگ کے برانڈ کے الیکٹرانک مصنوعات اور گھریلو آلات تیار اور/یا اسمبل کرے اور پاکستان میں ان مصنوعات اور آلات کو فروخت کرے۔
اس اعلان کے بعد آر سی ایم ایل کے حصص کی قیمت 69 روپے یا 10 فیصد اضافے کے ساتھ 759 روپے پر جاپہنچی ہے ۔
یہ پیش رفت پاکستان میں عالمی کنزیومر الیکٹرانکس کی مقامی پیداوار میں ایک اہم قدم ہے۔
سام سنگ الیکٹرونکس، جنوبی کوریا کی ایک کثیر القومی بڑی اپلائنس اور کنزیومر الیکٹرانکس، دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں اور اسمارٹ فونز کے سب سے بڑے مینوفیکچررز میں سے ایک ہے۔
سال2021 میں لکی سیمنٹ لمیٹڈ کے ماتحت ادارے لکی موٹر کارپوریشن (ایل ایم سی) نے سام سنگ گلف الیکٹرانکس کمپنی، ایف زیڈ ای (سام سنگ) کے ساتھ پاکستان میں سام سنگ برانڈ کی موبائل ڈیوائسز کی پیداوار کے لیے معاہدہ کیا تھا۔
اس کے بعد ایل ایم سی نے بتایا کہ سام سنگ موبائل ڈیوائسز کی تیاری کی سہولت بن قاسم انڈسٹریل پارک، اسپیشل اکنامک زون، پورٹ قاسم، کراچی میں گاڑیاں تیار کرنے والے پلانٹ میں قائم کی جائے گی۔