Business Recorder Logo

پاکستان کی فیروز 1888 ملز کا برطانیہ میں ذیلی ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ

23 دسمبر 2024
Welcome

معروف پاکستانی ٹیکسٹائل برآمد کنندہ فیروز 1888 ملز لمیٹڈ (ایف ایم ایل) نے برطانیہ میں مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ قائم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیکسٹائل فرم نے پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ایک نوٹس کے ذریعے اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس کےک مطابق فیروز1888 ملز لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے متعلقہ قانونی اور ریگولیٹری منظوریوں کے تحت برطانیہ میں کمپنی کے مکمل ملکیتی ذیلی ادارے کے قیام کی منظوری دی ہے۔

اس پیش رفت کے بعد ایف ایم ایل کے حصص کی قیمت 1.22 روپے یا 1.73 فیصد اضافے سے 71.77 روپے پر جاپہنچی۔

فیروز1888 ملز لمیٹڈ، جو 1972 میں پاکستان میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر شامل کی گئی، خصوصی یارن اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی تیاری اور برآمد کے کاروبار سے وابستہ ہے اور باتھ، بیچ اور کچن پروڈکٹس کی تیار کرتی ہے۔

دنیا بھر کے 10 سے زائد ممالک میں برآمدی مارکیٹ کے علاوہ، فیروز1888 ملز لمیٹڈ مقامی مارکیٹ کی ضروریات کو بھی پورا کرتا ہے۔

کمپنی 1888 ملز (امریکہ) کی شراکت دار ہے اور اس کے مینوفیکچرنگ یونٹس سندھ اور بلوچستان میں قائم ہیں۔

کمپنی کے تازہ ترین مالی نتائج کے مطابق ستمبر 2024 کو ختم ہونے والے تین ماہ کے دوران ایف ایم ایل کا بعد از ٹیکس منافع گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2.7 ملین روپے کم رہا۔

اس عرصے کے دوران خالص فروخت میں 1.9 ارب روپے یعنی 11.3 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ منافع میں کمی کی بڑی وجہ توانائی کی لاگت، براہ راست مزدوروں کی اجرتیں اور فنانس چارجز میں نمایاں اضافہ ہے – جس کے ساتھ قیمتوں پر دباؤ بھی ہے۔

Read Comments