امریکی شرح سود میں کم کمی کے خدشات، بیشتر خلیجی اسٹاک مارکیٹوں میں منفی رحجان

22 دسمبر 2024

اتوار کو خلیج کے بیشتر اسٹاک مارکیٹس میں مندی رہی، کیونکہ سرمایہ کاروں کو تشویش تھی کہ امریکی فیڈرل ریزرو اگلے سال شرح سود میں کم کمی کرے گا، حالانکہ رپورٹ میں توقع سے کم مہنگائی کی بدولت نقصانات قابو میں رہے۔

2025 میں فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں صرف دو کمی کی پیش گوئی اور افراط زر کے تخمینے میں اضافے کے بعد مارکیٹوں کو جھٹکا لگا۔

نومبر کے افراط زر کے اعداد و شمار کے بعد تاجروں نے 2025 کے لیے شرح سود میں کمی کی توقعات بڑھا دیں اور اب انہیں مارچ میں پہلی کمی اور پھر اکتوبر میں دوسری کمی کی توقع ہے۔

فیڈ کے فیصلے خلیج کے خطے کی مالیاتی پالیسی پر اہم اثر ڈالتے ہیں، کیونکہ وہاں کی بیشتر کرنسیوں کا تبادلہ امریکی ڈالر سے منسلک ہے۔سعودی عرب کا بیچ مارک انڈیکس 0.4 فیصد کمی کے ساتھ دوسرے روز بھی نیچے رہا اور بیشتر شعبے منفی زون میں رہے۔

بیشتر خلیجی حصص بازار منفی رجحان میں رہے کیونکہ فیڈرل ریزرو کی طرف سے شرح سود میں کم کمی کی تشویش برقرار رہی۔

ہیلتھ کیئر فراہم کرنے والی کمپنی ڈاکٹر سلیمان الحبیب میڈیکل سروسز میں 4 فیصد اور سعودی آرامکو میں 1.9 فیصد کمی واقع ہوئی۔

کھاد اور کیمیکل بنانے والی کمپنی نے سال کی دوسری ششماہی کے لئے 3 رال فی حصص نقد منافع کا اعلان کیا اور کہا کہ اس نے عبوری منافع کے اعلان اور تقسیم سے متعلق ضابطوں میں ترمیم کی ہے۔

قطر میں قومی دو دن کی قومی تعطیلات کے بعد دوبارہ کاروبار شروع ہونے پر قطری بینچ مارک انڈیکس میں ایک فیصد اضافہ ہوا اور تمام اسٹاکس میں بھی اضافہ ہوا۔ قطر اسلامک بینک میں 1.6 فیصد جبکہ انڈسٹریز قطر میں 0.9 فیصد اضافہ ہوا۔

دریں اثنا قطر کے وزیر توانائی نے فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ اگر رکن ممالک جبری مشقت اور ماحولیاتی نقصانات کے خلاف نئے قانون پر سختی سے عمل درآمد کرتے ہیں تو ان کا ملک یورپی یونین کو گیس کی ترسیل روک دے گا۔

خلیج سے باہر مصر کے بلیو چپ انڈیکس میں 0.5 فیصد کمی آئی جبکہ کمرشل انٹرنیشنل بینک 0.5 فیصد اور ای فنانس فار ڈیجیٹل 2.5 فیصد گر گیا۔

سعودی عرب کا بینچ مارک انڈیکس 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 11 ہزار 849 پر آگیا۔

کویت کا انڈیکس 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 7,818 پوائنٹس ہو گیا۔

قطر کا بینچ مارک انڈیکس 1 فیصد بڑھنے کے بعد ساتھ 10,559 پوائنٹس پر جا پہنچا۔

مصر کا بلیو چپ انڈیکس 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 30 ہزار 373 پر آگیا۔

بحرین کا انڈیکس 0.3 فیصد گر کر 1,994 پر آگیا۔

عمان کا انڈیکس 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 4,488 پر آگیا۔

Read Comments