نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
کمیٹی نے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی ان سفارشات کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا کہ بولی لگانے والا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے تکنیکی طور پر اہل ہے۔
اسٹیئرنگ کمیٹی نے وزارت ہوا بازی کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے آؤٹ سورسنگ کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024