آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن (ای اینڈ پی) کمپنی ہے جس نے سندھ کے ضلع حیدرآباد میں واقع اپنے کنر ویسٹ ویل 3 سے تیل اور گیس کی پیداوار کا آغاز کردیا ہے۔
ای اینڈ پی نے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ایک نوٹس کے ذریعے اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔
ای اینڈ پی کے مطابق ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ کنر ویسٹ ویل-3 کو کامیابی کے ساتھ پیداوار میں لایا گیا ہے، جس کا ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر (ڈبلیو ایچ ایف پی) 1200 پی ایس آئی اور چوک سائز 32/64 ہے۔
پیداوار کی تفصیلات بتاتے ہوئے او جی ڈی سی ایل نے کہا کہ موجودہ پیداوار 3.5 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فیٹ یومیہ (ایم ایم ایس سی ایف ڈی) گیس، 30 بیرل یومیہ (بی پی ڈی) کنڈنسیٹ، اور 3.8 میٹرک ٹن یومیہ ایل پی جی پر مشتمل ہے۔
گیس کو سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) کے نیٹ ورک میں ضم کردیا گیا ہے۔
کنر ویسٹ فیلڈ کنر مائننگ لیز کا حصہ ہے، جو سندھ کے ضلع حیدرآباد میں واقع ہے۔ او جی ڈی سی ایل اسے 100 فیصد ورکنگ انٹرسٹ کے ساتھ چلاتا ہے۔
ای اینڈ پی نے کہا کہ یہ کامیابی او جی ڈی سی ایل کے آپریشنل بہترین کارکردگی کے عزم اور پاکستان کے توانائی کے منظرنامے کو بہتر بنانے اور ہائیڈرو کاربن کے شعبے میں قائد کی حیثیت سے اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے میں اس کے اہم کردار کی عکاسی کرتی ہے۔
اکتوبر میں او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سانگھڑ میں واقع اپنے کنویں بلوچ-2 سے تیل اور گیس کی پیداوار کا آغاز کیا تھا۔
او ڈی جی سی ایل پاکستان کا سب سے بڑا ای اینڈ پی ہے جس میں ایکسپلوریشن، ڈرلنگ آپریشن سروسز، پروڈکشن، ریزروائر مینجمنٹ اور انجینئرنگ سپورٹ شامل ہیں۔
کمپنی کے پاس پاکستان میں سب سے زیادہ وسیع پیمانے پر تلاش کا رقبہ ہے، جو ملک کے کل رقبے کے 40 فیصد سے زیادہ پر محیط ہے جو تیل اور گیس کے خالص ہائیڈرو کاربن سے نوازا جاتا ہے۔
67 فیصد سے زائد کے ساتھ حکومت پاکستان او جی ڈی سی ایل میں سب سے بڑا شیئر ہولڈر ہے۔