خیبرپختونخوا: اسکولوں میں موسم سرما کے 69 دن کی تعطیلات کا اعلان

16 دسمبر 2024

خیبر پختونخوا حکومت نے موسم سرما کی سخت صورتحال کے پیش نظرصوبے کے سرمائی علاقوں میں واقع تعلیمی اداروں میں 69 روز کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری اسکول ایجوکیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پہاڑی اور برفانی علاقوں میں تمام نجی اور سرکاری اسکول اور کالج 22 دسمبر 2024 سے 28 فروری 2025 تک بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے گرمائی علاقوں (میدانی علاقوں) میں واقع تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر 2024 تک ہوں گی۔

ایک روز قبل بلوچستان حکومت نے بھی صوبے کے سرد علاقوں میں تعلیمی اداروں کے لیے موسم سرما کی 2 ماہ کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے جو 16 دسمبر 2024 سے یکم مارچ 2025 تک جاری رہیں گی۔

صوبہ بلوچستان کے گرم علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات یکم جنوری 2025 سے 10 جنوری 2025 تک ہوں گی۔

گزشتہ ماہ پنجاب حکومت نے 20 دسمبر سے 10 جنوری 2025 تک تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

Read Comments