کراچی میں ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ

16 دسمبر 2024

کراچی میں ایل پی جی صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، دکانداروں نے ایل پی جی کی قیمت 10 روپے فی کلو اضافے سے 290 روپے فی کلو کردی۔

رپورٹ کے مطابق ایل پی جی سرکاری قیمت سے 36 روپے فی کلو زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہی ہے جبکہ اوگرا نے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 254 روپے فی کلو مقرر کر رکھی ہے۔

اس حوالے سے دکانداروں کا کہنا تھا کہ مارکیٹنگ کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جبکہ شہری حکومت اور منافع خوروں کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔

شہریوں نے شکایت کی کہ چکن اور سبزیوں کے بعد اب ایل پی جی بھی من مانی قیمت پر دستیاب ہے اور غریبوں کو ہر قسم کی ضروریات زندگی سے محروم کیا جارہا ہے۔

Read Comments