ایران آئی اے ای اے کو اپنی تنصیات تک رسائی دینے میں رکاوٹ نہیں ڈالے گا، سربراہ جوہری ادارہ

14 دسمبر 2024

ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے کو اپنی تنصیبات تک رسائی اور معائنے میں رکاوٹ نہیں ڈالے گا۔

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی ایک رپورٹ کے مطابق، ایران نے اپنی فوردو سائٹ پر ایجنسی کی جانب سے سخت نگرانی پر اتفاق کیا ہے، کیونکہ ایران نے وہاں یورینیم کی افزودگی کو جوہری ہتھیار کی تیاری کی سطح کے قریب لانے کا عمل تیز کردیا ہے۔

گزشتہ ہفتے آئی اے ای اے نے اطلاع دی تھی کہ ایران نے فوردو میں اپنی افزودگی کی رفتار کو 60 فیصد تک بڑھا دیا ہے۔

ایرانی ذرائع ابلاغ نے جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی کے حوالے سے کہا ہے کہ ہم نے ایجنسی کے معائنے اور رسائی میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کی ہے اور نہ ہی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہہم حفاظتی اقدامات کے فریم ورک کے اندر کام کرتے ہیں، اور ایجنسی بھی قواعد و ضوابط کے مطابق کام کرتی ہے ۔

Read Comments