بھارت کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی کی پولیس نے جمعے کے روز کہا ہے کہ وہ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کو بم سے اڑانے کی دھمکی کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ممبئی پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ یہ وارننگ آر بی آئی کے نئے گورنر سنجے ملہوترا کے سرکاری ای میل ایڈریس پر بھیجی گئی ہے۔
افسر نے کہا، ’ہم نے معاملہ درج کر لیا ہے اور جانچ جاری ہے۔
بھارت میں اس سال اسکولوں، ریلوے اسٹیشنوں، ہوائی اڈوں اور ایئر لائنز کو بم دھماکوں کی سینکڑوں دھمکیاں دی گئی ہیں جو جھوٹی ثابت ہوئی ہیں۔
پیر کے روز دہلی کے کم از کم 40 اسکولوں کو ای میل کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکی ملی، جبکہ ہندوستان میں ایئر لائنز اور ہوائی اڈوں کو اس سال نومبر تک تقریبا 1000 جعلی دھمکیاں موصول ہوئیں، جو پورے 2023 کے مقابلے میں تقریبا دس گنا زیادہ ہیں۔