سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ

09 دسمبر 2024

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں پیر کے روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان میں پیر کو سونے کی قیمت فی تولہ 2 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 76 ہزار اور400 روپے ہوگئی ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (APGJSA) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیر کے روز 10 گرام سونا بھی ایک ہزار 714 روپے کے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 36 ہزار968 روپے میں فروخت کیا گیا۔

یاد رہے کہ ہفتہ کے روز پاکستان میں سونے کی قیمت فی تولہ 300 روپے کم ہوئی تھی۔

عالمی سطح پر سونے کی قیمت ہفتہ کو بڑھ گئی تھی۔ اے پی جی جے ایس اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار652 ڈالر تھی، جس میں کاروباری روز کے دوران 20 ڈالر کا اضافہ ہوا۔

دریں اثنا مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 3 ہزار 400 روپے پر مستحکم رہی۔

Read Comments