بھارت کے وزیر خارجہ سبرامنیم جئے شنکر نے ہفتہ کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک تقریب میں کہا ہے کہ برکس ممالک کو امریکی ڈالر کو کمزور کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
بھارتی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایک ہفتہ قبل امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس کے رکن ممالک بشمول بھارت، روس اور چین جیسی اہم ابھرتی ہوئی معیشتوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ کسی نئی کرنسی کی تخلیق یا کسی ایسی کرنسی کی حمایت نہ کریں جو امریکی ڈالر کی جگہ لے سکے بصورت دیگرانہیں 100 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔