ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.09 فیصد کا اضافہ...
اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2024

۔

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.04 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 10 پیسے بڑھی اور روپیہ 277 روپے 87 پیسے پر بند ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو روپیہ 277 روپے 99 پیسے پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر منگل کو امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا کیونکہ فرانس میں سیاسی ہلچل سے یورو کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ٹیرف کے خطرات اور چینی معیشت میں کمزوری نے یوآن کو ایک سال کی کم ترین سطح پر دھکیل دیا ہے ۔

مارکیٹیں جمعہ کو امریکی روزگار کے اعدادوشمار کا انتظار کررہی ہیں تاکہ اس بات پر غور کیا جاسکے کہ آیا فیڈرل ریزرو اس مہینے کے آخر میں شرح سود میں کمی کرے گا یا نہیں۔

روزگار کے مواقع کے اعداد و شمار منگل کے روز بعد میں جاری کیے جائیں گے۔

عام طور پر دسمبر میں ڈالر کو موسمی کمزوری کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ کمپنیاں غیر ملکی کرنسیاں خریدتی ہیں ، تاہم ، اس سال تاجروں کی نظریں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آنے والی انتظامیہ پر ہیں اور امریکی ڈالر کو مستحکم رکھے ہوئے ہیں۔

خام تیل کی قیمتیں جو کرنسی کی برابری کا ایک اہم اشارہ ہے برھ گئیں ۔

گزشتہ سیشن میں ایک فیصد کمی کے بعد برینٹ کروڈ فیوچر 14 سینٹ یا 0.19 فیصد اضافے کے ساتھ 71.97 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 8 سینٹ یا 0.12 فیصد اضافے کے ساتھ 68.18 ڈالر پر پہنچ گیا۔

Read Comments