پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹی 20 میں 57 رنز سے ہرادیا

01 دسمبر 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنے لیفٹ آرم سپنر سفیان مقیم کی شاندار کارکردگی کی بدولت میزبان زمبابوے کو پہلے ٹی 20 میچ میں 57 رنز سے شکست دیدی۔ سفیان مقیم نے 20 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ عثمان خان نے 30 گیندوں پر 39 اور طیب طاہر نے 25 گیندوں پر ناقابل شکست 39 رنز بنائے۔

زمبابوبے کے کپتان سکندر رضا نے 28 گیندوں پر 39 رنز بنائے۔ 9 ویں اوور میں میزبان ٹیم کا اسکور 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 77 تھا تاہم اس کے بعد پوری ٹیم 16 ویں اوور میں صرف 108 کے مجموعے پر ڈھیر ہوگئی۔

تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ منگل کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔

Read Comments