بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں ہفتے کے روز کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک روز میں ایک ہزار ایک سو روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 76 ہزار 200 روپے ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 797 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعے کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار ایک سو روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ اے پی جی جے ایس اے کے مطابق ہفتے کو کاروبار کے دوران 11 ڈالر کی کمی کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 650 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 400 روپے پر مستحکم رہی۔