اسحاق ڈار ایران میں ای سی او کی وزراکونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے

29 نومبر 2024

ریڈیو پاکستان کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار پیر کو 2 روزہ دورے پر مشہد روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرا کی کونسل کے 28 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

نائب وزیر اعظم اجلاس سے اپنے خطاب میں ای سی او چارٹر سے متعلق پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے اور ریل اور روڈ نیٹ ورک کی ترقی، ویزا نظام کو آزاد بنانے اور سرحدی طریقہ کار کو آسان بنانے کے ذریعے خطے میں زیادہ سے زیادہ رابطے کے امکانات کو اجاگر کریں گے۔

اسحاق ڈار مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر پاکستان کے تحفظات کا بھی اعادہ کریں گے جو علاقائی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ وہ ای سی او کلین انرجی سینٹر کے چارٹر پر دستخط کریں گے۔

نائب وزیر اعظم وزارتی اجلاس کے موقع پر شریک وزراء اور دیگر معززین سے ملاقاتیں کریں گے۔

Read Comments