سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کا اضافہ

29 نومبر 2024

بین الاقوامی مارکیٹ میں جمعے کو سونے کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 2100 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1800 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 37 ہزار 740 روپے ہوگئی۔

جمعرات کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

اے پی جی جے ایس اے کے مطابق جمعے کو عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ بڑھے ہیں، تجارتی سیشن کے دوران 21 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2،661 ڈالر رہی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 400 روپے پر مستحکم رہی۔

عالمی سطح پر جمعہ کے روز سونے کی قیمت مستحکم رہی تاہم اس میں ہفتہ وار گراوٹ کا امکان ہے کیونکہ مارکیٹیں اہم امریکی معاشی اعداد و شمار کی منتظر رہیں کیوں کہ ان اعداد و شمار کی بنیاد پر فیڈرل ریزرو کی مانیٹری پالیسی کا منظر نامہ تشکیل دیے جانے اور سونے کی طلب پر اثر پڑنے کی توقع ہے۔

Read Comments