اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 13 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافہ، 11 ارب 42 کروڑ ڈالر ہوگئے

28 نومبر 2024

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر 13 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 22 نومبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 11 ارب 42 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔

ملک کے کل مائع زرمبادلہ کے ذخائر 16.08 ارب ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ کے ذخائر 4.66 ارب ڈالر رہے۔

مرکزی بینک نے ذخائر میں اضافے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 22 نومبر 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 13 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافے سے 11 ہزار 418.5 ملین ڈالر ہوگئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 2کروڑ 90لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔

Read Comments