افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 3 خوارج ہلاک کردیے، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاک...
26 نومبر 2024

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کرنے والے 3 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آرکے جاری بیان کے مطابق پاک فوج نے عسکریت پسندوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی جس کے نتیجے میں 3 خوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مسلسل عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ اپنی سرحد پر موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عبوری افغان حکومت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور خوارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کا استعمال روکے گی۔

پاک افواج کے ترجمان ادارے کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

اس سے قبل سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں 3 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا تھا۔

Read Comments