نیٹ سول ٹیکنالوجیز کا حصص کی واپس خریداری کا اعلان

25 نومبر 2024

نیٹ سول ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز (بی او ڈی) نے کمپنی کے ایک کروڑ (10ملین) عام حصص خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیٹ سول ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے آج یعنی 25 نومبر 2024 کو ہونے والے اپنے اجلاس میں ایک خصوصی قرارداد منظورکرکے ممبران کو منظوری کے لئے سفارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات پیر کے روز اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس میں بتائی گئی ہے ۔

اس فیصلے کے ایک حصے کے طور پر بورڈ نے کمپنی کی شیئر آپشن اسکیم اور لسٹڈ کمپنیز (حصص کی خرید و فروخت) ریگولیشنز، 2019 کی قابل اطلاق دفعات کے مطابق اہل ملازمین کو 20 لاکھ ٹریژری حصص کی فروخت کی منظوری دی ہے۔

خسارے اور کم ویلیو ایشن کا حوالہ دیتے ہوئے پاک سوزوکی نے پی ایس ایکس سے ڈی لسٹ کرنے کا اعلان کیا۔

مزید برآں بورڈ آف ڈائریکٹرزنے کمپنیز ایکٹ 2017 ء کی دفعہ 88 کے تحت کمپنی کے جاری کردہ ایک کروڑعام حصص کی خرید و فروخت کی بھی سفارش کی ہے۔

سیکشن 88 (8) اور لسٹڈ کمپنیز (حصص کی خرید) ریگولیشنز، 2019 ریگ 8 (2) کے مطابق خریداری کی مدت کے دوران کمپنی کے لئے قابل قبول مقام / موجودہ حصص کی قیمت پر وقتا فوقتا حصص خریدے جائیں گے۔

کمپنی نے بتایا کہ خریداری کی مدت 03 جنوری 2025 سے 29 جون 2025 تک یا ایسی تاریخ تک ہوگی جب تک خریداری مکمل ہوجائے، جو بھی پہلے ہو۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ خریداری کمپنی کے اپنے فنڈزکا استعمال کرتے ہوئے تقسیم شدہ منافع سے کی جائے گی۔

نیٹ سول ٹیکنالوجیزکا کہنا ہے کہ خریداری سے کمپنی کی مالی پوزیشن پرمثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے، جس میں بریک اپ ویلیو اورفی حصص آمدنی میں اضافہ بھی شامل ہے۔

اٹک ریفائنری نے فروخت کی افواہوں اورحصص کی قیمت میں کمی کی تردید کردی ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ خریداری ان اراکین کے لیے بھی ایک موقع فراہم کرتی ہے جو اپنی سرمایہ کاری کومکمل یا جزوی طورپرختم کرنا چاہتے ہیں، بشمول وہ لوگ جو پچھلی خریداری کے دوران ایسا کرنے سے قاصرتھے۔

نوٹس کے مطابق ان سفارشات کو ایک خصوصی قرارداد کے ذریعے شیئرہولڈرز کی طرف سے منظورکیا جانا ضروری ہے.

نوٹس میں انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران نیٹ سول کے حصص کی قیمت میں اضافہ کیا گیا۔ پیرکو کاروبارکے اختتام پر نیٹسول کے حصص کی قیمت 8.96 روپے اضافے سے 135.68 روپے پربند ہوئی۔

Read Comments