نان فائلرز کیخلاف کارروائی: ماہرین کی نئے ٹیکس قوانین کی حمایت

25 نومبر 2024

معروف ٹیکس ماہرین اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس نے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال کے پیش کردہ ٹیکس قوانین (پہلا) ترمیمی آرڈیننس 2024 کی بھرپور حمایت کی ہے، جس کا مقصد غیر فائلرز اورلیٹ فائلرز کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔

اس حوالے سے سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ حکومت نے نان فائلرز اور لیٹ فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ٹیکس قوانین (پہلا) ترمیمی آرڈیننس 2024 جاری کرنے کی درست سمت میں یہ بڑا قدم اٹھایا ہے۔ ٹیکس قوانین (پہلا) ترمیمی آرڈیننس 2024 کے نفاذ کے بعد نان فائلرز کو دی جانے والی قانونی چھوٹ ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نان فائلرز کے خلاف قانونی چارہ جوئی ہونی چاہیے۔

شبر زیدی نے کہا کہ مجوزہ ٹیکس قوانین (پہلا) ترمیمی آرڈیننس 2024 کے تحت غیر فائلرز کی قانونی حیثیت کو ختم کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غیر فائلرز کے خلاف کارروائی ضروری ہے، جنہیں انکم ٹیکس قانون کے تحت قانونی تحفظ دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی ٹیکس ماہر کا کہنا تھا کہ 2019 میں میں نے نان فائلرز کی کیٹیگری ختم کردی تھی۔

ٹیکس قوانین (پہلا) ترمیمی آرڈیننس 2024 کے تحت تین زمروں کا احاطہ کرنا ضروری ہے۔ سب سے پہلے، غیر فائلرز؛ دوسرا، دیر سے گوشوارے جمع کرانے والے اور تیسرا، وہ شہری جن کو ریٹرن فائل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو تیسری کیٹیگری کے افراد کے ساتھ انصاف کرنا چاہیے جنہیں قانونی طور پر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Read Comments