ضلع کرم: ثالثوں نے متحارب قبائل کے درمیان 7 روز کیلئے لڑائی رکوانے کا معاہدہ کرالیا

24 نومبر 2024

حکومتی ٹیم نے اتوار کو متحارب قبائلی گروپوں کے درمیان 7 روزہ جنگ بندی کا معاہدہ کرانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ یہ بات ٹیم یں شامل ایک رکن نے بتائی ہے۔ معاہدے کے نتیجے میں ضلع کرم میں کئی روز سے جاری جھڑپیں ختم ہوگئی ہیں جس کے نتیجے میں کم ازکم 68 افراد مارے گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات اور حکومتی ترجمان محمد علی سیف نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ دونوں حریف قبائل کے رہنماؤں نے ان حملوں کو روکنے پر اتفاق کیا ہے جو جمعرات کو مسلح افراد کی جانب سے شہری گاڑیوں کے قافلوں پر حملے کے بعد شروع ہوئے تھے، جس میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Read Comments