آئی پی ایل بولیوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، ائر، پنتھ مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

24 نومبر 2024

رشبھ پنت اور شریاس ایر نے اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں نیلامی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور دنیا کے سب سے مہنگے ترین ٹورنامنٹ میں دونوں کھلاڑیوں کی خدمات انفرادی طور پر 3، 3، لاکھ ڈالر سے زائد میں حاصل کی گئیں۔

جب پنجاب کنگز نے مڈل آرڈر بلے باز شریاس ائر کی خدمات 267.5 ملین ہندوستانی روپے (3.17 ملین ڈالر) میں حاصل کیں تو انہوں نے گزشتہ سال کلکتہ نائٹ رائیڈرز اور مچل اسٹارک کے درمیان 3 لاکھ امریکی ڈالر کے معاہدے کا بھی ریکارڈ توڑ دیا۔

جدہ میں بولی کی جنگ بھارتی وکٹ کیپر بلے باز پنتھ کے لئے مزید شدت اختیار کی جنہوں نے تین سیزن میں دہلی کیپیٹلز کی کپتانی کی تھی لیکن اس سال سعودی عرب میں میگا نیلامی سے قبل ان سے کپتانی واپس لے لی گئی۔

بولی کی اس جنگ کا اختتام لکھنؤ سپر جائنٹس نے 270 ملین بھارتی روپے (3.20 ملین ڈالر) میں پنتھ کی خدمات حاصل کرکے کیا اور وہ ممکنہ طور پر اس ایڈیشن میں فرنچائز کی قیادت بھی کریں گے۔

لکھنؤ نے سب سے پہلے قدم اٹھایا اور رائل چیلنجرز بنگلور، سن رائزرس حیدرآباد اور دہلی کی جانب سے آئی ہوئی بولیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے 27 سالہ کھلاڑی کو اپنی ٹیم میں شامل کیا جو چھکے مارنے کی صلاحیت کے لیے مشہور ہیں۔

اسٹارک کو دہلی نے 117.5 ملین روپے میں خریدا تھا جو گزشتہ سال کے مہنگی ترین بولی کے مقابلے میں معمولی رقم ہے۔

گجرات ٹائٹنز نے انگلینڈ کے وائٹ بال کپتان جوس بٹلر کو 157.5 ملین روپے میں خریدا جبکہ جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر کاگیسو ربادا کو بھی خریدا۔

اگلے سال 10 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کے ایڈیشن سے قبل کل 574 کھلاڑیوں نے دو روزہ نیلامی کے لئے اندراج کرایا ہے۔

Read Comments