عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر کے اضافے سے 2693 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2500 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونا 2143 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار 483 روپے کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 700 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 78 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 450 روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی۔
بین الاقوامی سطح پر، جمعہ کو سونا قیمتوں میں ایک سال کی بہترین ہفتہ وار کارکردگی کی طرف بڑھ رہا تھا، جس کی حمایت محفوظ پناہ گاہ کی طلب سے مل رہی تھی، کیونکہ روس-یوکرین جنگ میں مزید شدت آئی تھی، جبکہ سرمایہ کار امریکی سود کی شرح میں کمی کے امکانات کا جائزہ لے رہے تھے۔
اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 2688.70 ڈالر فی اونس رہی۔
رواں ہفتے بلین میں تقریبا 5 فیصد اضافہ ہوا جو اکتوبر 2023 کے اوائل کے بعد سے اس کا بہترین ہفتہ ہے۔