عالمی و مقامی مارکیٹوں کو جمعرات کو بھی سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 2،668 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3700 روپے کے بڑے اضافے سے 2 لاکھ 78 ہزار روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونا 3172 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 38 ہزار 340 روپے پر جاپہنچا۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 74 ہزار 300 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 200 روپے کے اضافے سے 3 ہزار 450 روپے ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔