پاور ڈویژن نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے نقصانات میں 22 فیصد سے زائد کمی آئی ہے۔ پاور ڈویژن کے مطابق گزشتہ مالی سال 24-2023 کے دوران لائن لاسز اور کم ریکوری کی وجہ سے ڈسکوز کو 591 ارب روپے کا نقصان ہوا تھا۔
تاہم رواں مالی سال 25-2024 کی پہلی سہ ماہی میں خسارہ 239 ارب روپے رہا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 308 ارب روپے کے مقابلے میں 69 ارب روپے کی بہتری کو ظاہر کرتا ہے جو نقصانات میں نمایاں کمی ہے۔
ایک بیان میں پاور ڈویژن نے کہا کہ ڈسکوز کی ریکوری میں بھی 91 فیصد اضافہ دیکھا گیا جو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 84 فیصد تھا۔
اسی طرح رواں مالی سال کے چار ماہ یعنی جولائی تا اکتوبر 25-2024 میں گردشی قرضوں میں صرف 11 ارب روپے کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ جولائی تا اکتوبر 2023 کے دوران گردشی قرضوں میں 301 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024