عالمی مارکیٹ میں بدھ کوسونے کے بھاؤ میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے ہیں ۔ مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے سے 2 لاکھ 74 ہزار 300 روپے ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 168 روپے ہوگئی۔
منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 600 روپے اضافے سے 2 لاکھ 73 ہزار 500 روپے ہوگئی تھی۔
اے پی جی جے ایس اے کے مطابق بدھ کو سونے کے بین الاقوامی نرخ میں اضافہ ہوا ہے اور 8 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2،631 ہوگئی ہے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 250 روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔