لائٹس جلتی رہیں: پاور گرڈ میں معاون خدمات کو سمجھنا

اپ ڈیٹ 19 نومبر 2024

تقسیم شدہ پیداوار میں اضافے کے ساتھ صارفین اب دو طرح کے کردار ادا کررے ہیں جس میں سے ایک توانائی پیداکرنے والے اور دوسرا خود صارفین ہونا ہیں جس سے پاور سسٹم آپریٹرز کا کام زیادہ پیچیدہ ہوجاتا ہے۔ طلب اور رسد میں اتار چڑھاؤ کے درمیان گرڈ کو مستحکم کرنا، خاص طور پر چھتوں پر نصب سولر پینلز اور ونڈ انرجی کے ذریعے پیدا ہونے والی توانائی کے ساتھ ایک باریک تار یا رسی پر توازن قائم کرنے کے مترادف ہے۔

معاون خدمات خصوصی سپورٹ سسٹم ہیں جو آپریٹرز کو توانائی کے نظام میں تبدیلیوں کو منظم کرنے، گرڈ کی حفاظت کرنے اور توانائی کی فراہمی کو قابل اعتماد رکھنے میں مدد دیتی ہیں، خاص طور پر جب توانائی کے منظرنامے میں تبدیلیاں ہو رہی ہوں۔

اسے یوں سمجھیں جیسے آپ ایک بڑے پارٹی میں ڈی جے ہیں، جہاں آپ کو یہ یقین دہانی کرانی ہوتی ہے کہ میوزک مسلسل چل رہا ہے، روشنی روشن ہے، اور سب لوگ محظوظ ہو رہے ہیں۔ بالکل اسی طرح، پاور آپریٹر بھی بجلی کی فراہمی کو ہموار رکھتا ہے، چاہے حالات کتنے ہی غیر متوقع کیوں نہ ہوں۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ معاون خدمات کیا ہیں، یہ کس طرح کام کرتی ہیں اور یہ گرڈ کے لیے کیوں ضروری ہیں۔

معاون خدمات وہ خصوصی معاون فنکشنز ہیں جو گرڈ کو مستحکم کرتی ہیں۔ جیسے جیسے بجلی کی استعمال میں اتار چڑھاؤ آتا ہے، یہ خدمات توانائی کی فراہمی کو مستقل، قابل اعتماد اور محفوظ بنائے رکھتی ہیں۔ بالکل اسی طرح جیسے ایک ڈی جے اپنے بینڈ کو برقرار رکھتا ہے۔ معاون خدمات یہ یقینی بناتی ہیں کہ بجلی کی فراہمی ہموار رہے، حتیٰ کہ جب حالات منصوبے کے مطابق نہ بھی ہوں۔ معاون خدمات کی کئی اقسام ہیں، ہر ایک کو پاور گرڈ میں مخصوص چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ آئیے کچھ اہم اقسام پر نظر ڈالتے ہیں:

فریکونسی ریگولیشن (تسلسل قائم رکھنا): فریکونسی ریگولیشن وہ عمل ہے جس کے ذریعے پاور گرڈ کی فریکونسی کو مستحکم رکھا جاتا ہے۔ جیسے ایک ڈی جے اپنی موسیقی کا ڈرم تسلسل کے ساتھ بجاتا رہتا ہے تاکہ لوگوں کا رقص جاری رہے، ویسے ہی فریکونسی ریگولیشن اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ بجلی کی فراہمی کی رفتار (فریکونسی) مستقل اور مستحکم رہے۔ جب بجلی کی طلب اور رسد میں اتار چڑھاؤ آتی ہے تو یہ خدمت اضافی یا کمی کی صورت میں فوری ردعمل دیتی ہے تاکہ گرڈ کی فریکونسی 50 یا 60 ہرٹز (علاقے کے حساب سے) کی حد میں برقرار رہے اور اس سے گرڈ میں کسی بھی خلل کو روکا جا سکے۔

جیسے پارٹی کو خوشگوار بنانے کے لیے ڈھول یا ڈرم بجانے کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے قطع نظر اس کے کمرے میں کس کا آنا جانا لگا ہوا ہے (یعنی آلات کا آن آف ہونا) اس طرح فریکونسی ریگولیشن کی خدمات توانائی کے بہاؤ کو ایڈجسٹ کرتی ہیں تاکہ یہ تسلسل قائم رہے۔

اسپننگ ریزرو (بییک اپ اسپیکرز کا استعمال): پارٹی میں اسپیکرز کا اہم کردار ہوتا ہے جس کے ذریعے موسیقی کی آواز سب تک پہنچتی ہے، اگر آپ کا کوئی اسپیکر اچانک کام کرنا بند کر دے تو آپ چاہیں گے کہ فورا سے بیک اپ اسپیکر استعمال کیا جائے، ایسا ہی ہے ناں؟ پاور سسٹم میں ”اسپننگ ریزرو“ بییک اپ پاور ذرائع کی طرح کام کرتے ہیں۔

جنریٹرز، بالکل پارٹی کے اسپیکرز کی طرح، وہ طاقت اور توانائی فراہم کرتے ہیں جس سے سب کچھ چلتا رہے۔ یہ ریزرو پاور کے ذرائع تیار رہتے ہیں اگر کسی اہم پاور جنریٹر کا اچانک فیل ہو جائے تو یہ فوراً یہ متبادل کے طور پر کام آسکیں۔

جنریٹر ، پارٹی میں اسپیکر کی طرح ، ہر چیز کو چلانے کے لئے ضروری توانائی فراہم کرتے ہیں۔ تاہم اگر کوئی اہم پاور جنریٹر اچانک سے بند یا خراب ہوجائے تو اسپننگ ریزرو استعمال ہوتے ہیں۔

سسٹم کی وضاحت کا ایک خاکہ خود بخود پیدا ہوتا ہے

وولٹیج کنٹرول (آواز کو بہتر رکھنا): آپ کسی بھی پارٹی میں اسپیکر کی آواز نہ بہت زیادہ نہ بہت کم رکھتے ہیں بلکہ اسے بہتر یا مناسب رکھتے ہیں۔ اسی طرح گرڈ میں وولٹیج کو آلات اور الیکٹرانکس کی حفاظت کے لئے مخصوص سطحوں (جیسا کہ گرڈ کوڈ میں بیان کیا گیا ہے) کے اندر رہنے کی ضرورت ہے۔ وولٹیج کنٹرول کی خدمات اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ بجلی ایک محفوظ ، متوازن سطح پر چلتی رہے ، برقی آلات کو نقصان سے بچاتی ہے اور بجلی کے معیار کو مستقل رکھتی ہے۔

بلیک اسٹارٹ (بجلی کی بندش کے بعد آلات دوبارہ آن کرنا): بعض اوقات، پورا پاور گرڈ بند ہوسکتا ہے، جیسے کسی پارٹی میں موسیقی بند ہوجاتی ہے۔ جب ایسا ہوتا ہے تو ، ہمیں گرڈ کو دوبارہ چلانے یا سسٹم پھر سے شروع کرنے کے لئے ایک طریقہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ بلیک اسٹارٹ سروسز ایک ہنگامی جنریٹر کی طرح ہیں جو ایک بڑی بندش کے بعد سسٹم کو دوبارہ بحال کرسکتی ہیں۔ یہ وہ ”آئیے پارٹی دوبارہ شروع کریں“ منصوبہ ہے جب سب کچھ اچانک رک جائے۔

معاون خدمات کا مؤثر انتظام مکمل تیاری اور منصوبہ بندی پر منحصر ہوتا ہے۔ پاور آپریٹرز کو ضروری بیک اپ پاور، وقت کی اہمیت، اور سب سے مؤثر تعیناتی کی حکمت عملیوں کا تعین کرنا ہوتا ہے۔ بالکل اسی طرح جیسے ایک ڈی جے پارٹی کے لیے تیاری کرتے ہوئے وقت اور مہمانوں کی نوعیت کا اندازہ لگاتا ہے، پاور سسٹم آپریٹرز بھی اچانک پاور سرج یا جنریٹر کی خرابی کا جائزہ لیتے ہیں، تاکہ وہ ایسی تبدیلیوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے سنبھالنے کے لیے تیار ہوں۔

آئیے دیکھتے ہیں کہ یہ کس طرح کام آتی ہیں؛

معاون خدمات کی مارکیٹ: بہت سے پاور گرڈز ”معاون خدمات کی مارکیٹ“ کا استعمال کرتے ہیں جہاں پاور پلانٹس اور بیٹری اسٹوریج جیسے فراہم کنندگان ضرورت پڑنے پر خدمات پیش کرتے ہیں۔ آپریٹرز مدد کی درخواست کرتے ہیں اور ان فراہم کنندگان کو معاوضہ دیتے ہیں، مثلا پارٹی کیلئے اضافی سہولیات دستیاب رکھنا۔

قیمتوں کا تعین اور ادائیگیاں: معاون خدمات کی نیلامیاں وہ اوزار ہیں جو گرڈ آپریٹرز گرڈ کے استحکام اور قابل اعتماد آپریشن کے لیے درکار وسائل حاصل کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ان نیلامیوں کے ذریعے گرڈ آپریٹرز مختلف فراہم کنندگان سے خدمات خرید سکتے ہیں۔ یہ مسابقتی طریقہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ گرڈ آپریشن جاری رکھنے کیلئے سب سے کم لاگت والی معاون خدمات تک رسائی حاصل ہو۔ ایسی خدمات کے اخراجات صارفین پر عائد ہوتے ہیں۔

طلب کی منتقلی کے اوقات کی منصوبہ بندی: جب طلب کم سے زیادہ کی طرف منتقل ہوتی ہے—جیسے شام کے ابتدائی اوقات میں جب لوگ گھر واپس آتے ہیں اور توانائی کا استعمال اچانک بڑھ جاتا ہے—تو گرڈ آپریٹرز کو اس تبدیلی کے لیے معاون خدمات کو محفوظ کرکے منصوبہ بندی کرنا ہوتی ہے۔ یہ تیاری اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ گرڈ بڑھتے لوڈ کو آسانی سے سنبھال سکے اور بیک اپ پاور ذرائع تیار ہوں تاکہ فریکونسی اور وولٹیج کی سطح کو مستحکم کیا جا سکے۔ یہ بالکل ویسا ہی ہے جیسے پارٹی میں اچانک ہجوم کے آنے کے لیے تیاری کرنا، تاکہ ہر چیز ایک مستحکم اور بلا رکاوٹ طریقے سے چلتی رہے۔

قابل تجدید توانائی کی ایڈجسمنٹ: سولر اور ونڈ انرجی ایک پارٹی میں غیر متوقع مہمانوں کی طرح ہیں—کبھی بہت زیادہ توانائی فراہم کرتے ہیں، تو کبھی بالکل ہی کم آتے ہیں۔ ان کی تغیر پذیری جوش و خروش میں اضافہ کرتی ہے لیکن گرڈ میں عدم استحکام بھی ڈالتی ہے۔ معاون خدمات اس کو متوازن کرنے میں مدد کرتی ہیں جس سے گرڈ استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے قابل تجدید توانائی کو ضم کرنا آسان ہوجاتا ہے۔

روایتی نظاموں میں معاون خدمات کوئلے اور قدرتی گیس جیسے متوقع بجلی کے ذرائع کے لئے استحکام کو برقرار رکھتی ہیں۔ جدید نظاموں میں وہ قابل تجدید توانائی (آر ای) اور تقسیم شدہ توانائی کے وسائل (ڈی ای آر) کی تغیر پذیری کو سنبھالنے کے لئے تیار ہوئے ہیں۔

یہ معاون خدمات فراہم کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجیز جیسے بیٹری اسٹوریج اور وی اے آر کمپنسیٹرز کی ضرورت ہوتی ہے جو اسپننگ ریزرو فراہم کرنے قابل تجدید توانائی کے اتار چڑھاؤ کو سنبھالنے میں مدد دیتی ہیں۔ پاکستان میں سولر پنیل کے بڑھتے استعمال اور مقبولیت ایک مضبوط معاون حکمت عملی کی ضرورت کو اجاگر کرتی ہے۔

کچھ پاور ڈسٹری بیوشن یوٹیلیٹیز کے اندر روزانہ 500-1000 میگاواٹ کے درمیان بجلی کی منتقلی کے لئے درست منصوبہ بندی کی ضرورت ہوتی ہے۔ جس طرح ایک ڈی جے ایک غیر متوقع ہجوم کے مطابق صورتحال سے ہم آہنگ ہوجاتا ہے اسی طرح پاکستان کے سسٹم آپریٹرز کو ہر چیز کو ہم آہنگ رکھنے کے لئے قابل اعتماد بیک اپ ، فریکوئنسی ریگولیشن اور وولٹیج کنٹرول کے ساتھ سولر انرجی کے تغیرات کا انتظام کرنا چاہئے۔ پاکستان کے پاور سسٹم آپریٹرز کو توازن برقرار رکھنے کے لئے معاون خدمات کا اسٹریٹجک مرکب تعینات کرنا چاہئے ، اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ گرڈ پر ”پارٹی“ کبھی بند نہ ہو اور لائٹس جلتی رہیں۔

Read Comments