سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ

18 نومبر 2024

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر کے اضافے سے 2587 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2500 روپے کے نمایاں اضافے سے 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونا 2144 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 31 ہزار 396 روپے پر جاپہنچا۔

یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے ہوگئی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 250 روپے پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

Read Comments