عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کے اضافے سے 2،565 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1300 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 67 ہزار 700 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونا 1115 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 29 ہزار 510 روپے کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 66 ہزار 400 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 250 روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پرجا پہنچی تھی۔