شاہین آفریدی نے گزشتہ برس بھارت میں منعقدہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران بالرز کی رینکنگ میں پہلی بار ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہد آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین میچوں میں 12.62 کی اوسط سے 8 وکٹیں حاصل کیں اور ایک بار پھر پہلی پوزیشن پر آگئے۔
اسٹار فاسٹ بولر نے تین درجے ترقی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج کو پیچھے چھوڑ دیا جو تیسرے نمبر پر آگئے۔ تازہ ترین رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان دوسرے نمبر پر ہیں۔
شاہد آفریدی کے ٹاپ پوزیشن پر آنے کے بعد اب ون ڈے بیٹنگ اور بالرز کی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی حکمرانی ہے، آئی سی سی کے مطابق سابق کپتان بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں صرف ایک بار آؤٹ ہوئے اور انہوں نے 80 رنز بنائے جس سے ان کی پوزیشن مزید بہتر ہوگئ ہے۔
پاکستانی فاسٹ بالر حارث رؤف 14 درجے بہتری کے ساتھ مجموعی طور پر 13 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ وہ آسٹریلیا کے خلاف 10 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مین آف دی سیریز بھی قرار پائے جبکہ یہ ان کی کیریئر بیسٹ رینکنگ ہے۔
آئی سی سی کے مطابق نسیم شاہ 14 درجے بہتری کے بعد کیرئیر بیسٹ 55 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی اسپنر نعمان علی کو اکتوبر 2024 کا بہترین کھلاڑی یعنی پلیئر آف دی منتھ قرار دیا تھا۔
کھلاڑی کو یہ اعزاز آئی سی سی کرکٹ ویب سائٹ (icc-cricket.com) پر عالمی سطح پر رجسٹرڈ فینز کے ووٹ کے ذریعے حاصل ہوا، جس کے علاوہ ایک ماہر پینل نے بھی اس کا انتخاب کیا۔ اس پینل میں آئی سی سی ہال آف فیم کے ارکان، سابق بین الاقوامی کھلاڑی، اور میڈیا کے نمائندے شامل تھے۔