انٹربینک مارکیٹ میں منگل کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.03 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروبار کے اختتام پر روپیہ 7 پیسے کی کمی کے بعد 277 روپے 93 پیسے پر بند ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق پیر کو ڈالر کے مقابلے روپیہ 277.86 پر بند ہوا تھا۔
بین الاقوامی سطح پر منگل کو امریکی ڈالر چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جب کہ بٹ کوائن نے اپنی ریکارڈ تیزی میں اضافہ کیا کیونکہ سرمایہ کاروں نے ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کاروبار کا سلسلہ جاری رکھا ہے ۔
یورو تقریبا 7 ماہ کی گراوٹ کے قریب پہنچ گیا جبکہ یوآن کی قیمت تین ماہ سے زیادہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی کیونکہ یورپ اور چین دونوں ممکنہ ٹرمپ محصولات کے خاص اہداف ہیں۔
امریکی ڈالر انڈیکس 3 جولائی کے بعد پہلی بار پیر کو 105.70 تک پہنچنے کے بعد 0.07 فیصد اضافے سے 105.49 تک پہنچ گیا۔
معروف کرپٹو کرنسی بٹ کوائن منگل کو 89,637 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ٹرمپ نے امریکہ کو ”کرہ ارض کا کرپٹو دارالحکومت“ بنانے کا عہد کیا ہے۔
خام تیل کی قیمتوں میں منگل کو معمولی تبدیلی دیکھی گئی۔
برینٹ کروڈ فیوچر ایک فیصد کمی کے ساتھ 71.82 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔
یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 3 سینٹ اضافے کے ساتھ 68.07 ڈالر فی بیرل رہی۔
دونوں معاہدوں میں گزشتہ دو ٹریڈنگ سیشنز کے مقابلے میں 5 فیصد سے زیادہ کمی آئی تھی۔