سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی ریکارڈ

11 نومبر 2024

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کی کمی سے 2670 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 1300 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 77 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونا 1115 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 37 ہزار 911 روپے کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے پر مستحکم رہی تھی ۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 300 روپے پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

حالیہ ہفتوں میں مشرق وسطیٰ میں تنازعات اور امریکی انتخابات کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Read Comments