وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔
فورم سے خطاب کے علاوہ توقع ہے کہ وہ سمٹ کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔
یہ غیر معمولی سربراہی اجلاس سعودی عرب کی جانب سے غزہ اور فلسطین سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے بلایا گیا ہے۔
اجلاس میں عرب لیگ اور او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت شرکت کر رہے ہیں۔