امریکہ نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان میں امریکی سفارت خانے نے کہا کہ ہم متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم شہریوں اور فوجیوں کے خلاف دہشت گردی کی ایسی کارروائیوں کو روکنے کے لئے پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
پاکستان میں امریکی سفارت خانے نے 9 نومبر کو کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ ہم متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم شہریوں اور فوجیوں کے خلاف دہشت گردی کی اس طرح کی کارروائیوں کی روک تھام میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین میں سوار ہونے کی تیاری کرنے والے مسافروں کے درمیان ہونے والے خود کش حملے میں کم از کم 26 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
ایدھی ذرائع کے مطابق خواتین اور بچوں سمیت لوگ ایک پلیٹ فارم پر جمع تھے کیونکہ جعفر ایکسپریس کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہونے والی تھی جب خودکش بمبار نے حملہ کردیا۔