وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں قائم کیسکیڈ پولیس سروس سینٹر کا دورہ کیا جو ڈپلومیٹک انکلیو میں سفارتی برادری کی سہولت کے لیے قائم کیا گیا ہے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق دورے کے دوران انہوں نے سفارتکاروں اور غیر ملکی شہریوں کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ جدید سروس سینٹر کے قیام کو سراہا۔
وزیر اعظم نے پولیس سروس سینٹر کے قیام کے لئے وزیر داخلہ محسن نقوی کے اقدام کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ سفارتی برادری کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔
انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس نے وزیراعظم کو سفارتی برادری اور غیر ملکی شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا۔
سروس سینٹر میں سفارتی برادری اور غیر ملکی شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء اور تجدید، کریکٹر سرٹیفکیٹ کے علاوہ دیگر خدمات تک رسائی حاصل ہوگی۔