اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور یہ یکم نومبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 11 ارب 17 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔
ملک کے مجموعی مائع زرمبادلہ کے ذخائر 15.93 ارب ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے خالص زرمبادلہ کے ذخائر 4.76 ارب ڈالر رہے۔
مرکزی بینک نے ذخائر میں اضافے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔
اعلامیے کے مطابق یکم نومبر 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 18 ملین ڈالر اضافے سے 11,174.6 ملین ڈالر ہوگئے۔
گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔