بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ (کیو ٹی اے) میکانزم کے تحت مالی سال 25-2024 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے لیے کے الیکٹرک اور ڈسکوز کے صارفین سے 8.718 ارب روپے کی وصولی کے لیے 48 پیسے فی یونٹ کی مثبت ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کیا ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی (سی پی پی اے-جی) کی جانب سے ڈسکوز کی درخواست پر 20 نومبر 2024 کو آن لائن عوامی سماعت کرے گی۔ 8.718 ارب روپے کی کل درخواست کردہ ایڈجسٹمنٹ میں سے 8.065 ارب روپے پاور جنریشن پلانٹس کو ادا کیے جانے والے کیپیسٹی چارجز کی مد میں ہیں۔
نیپرا کے ساتھ شیئر کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے پہلی سہ ماہی کے لیے 1.746 ارب روپے کی مثبت ایڈجسٹمنٹ طلب کی ہے۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے منفی 672 ملین روپے، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) نے 2.660 ارب روپے، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے 947 ملین روپے کی منفی ایڈجسٹمنٹ، ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے 4.021 ارب روپے، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے 1.219 ارب روپے، حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (ہیسکو) نے 870 ملین روپے کی منفی ایڈجسٹمنٹ کی، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے 2.150 ملین روپے کی منفی ایڈجسٹمنٹ کی۔ سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی (سیپکو) نے 539 ارب روپے اور ٹرائبل الیکٹرک سپلائی کمپنی (ٹیسکو) نے 1.122 ارب روپے کی منفی ایڈجسٹمنٹ طلب کی ہے۔
متغیر او اینڈ ایم کے لئے کل درخواست کردہ رقم 1.252 ارب روپے ہے، سسٹم چارجز (یو او ایس سی) اور مارکیٹ آپریٹر فیس (ایم او پی) کا استعمال 1.653 ارب روپے ہے جبکہ ماہانہ ایف سی اے پر ٹی اینڈ ڈی نقصانات کا اثر 2.253 ارب روپے ہے۔
نیپرا کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے یکساں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے اطلاق کے لیے جاری کردہ پالیسی گائیڈ لائنز کی روشنی میں ڈسکوز کی مالی سال 25-2024 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا تعین اتھارٹی کرے گی اور اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024