عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 2727 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کی کمی سے 2 لاکھ 82 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونا 857 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 41 ہزار 941 روپے پر آگیا۔
یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 83 ہزار 200 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 430 روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی۔
عالمی سطح پر بدھ کو سونے کی قیمت مستحکم رہی کیونکہ سرمایہ کار امریکی صدارتی نتائج کا شدت سے انتظار کررہے تھے۔