طبی اور صنعتی گیسوں اور کیمیکلز کی پاکستانی مینوفیکچرر غنی کیمیکل انڈسٹریز لمیٹڈ (جی سی آئی ایل) نے پنجاب میں مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) اسٹوریج اور بھرنے کی سہولت قائم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
لسٹڈ کمپنی، جس کا مقصد دیگر کاروباروں میں قدم رکھنا ہے، نے پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ایک نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔
جی سی آئی ایل نے غنی کیمیکل انڈسٹریز لمیٹڈ کے ماتحت ادارے جی جی پی ایل کے ذریعے پورے ملک میں آپریشنز کے لیے ضلع قصور کے پھول نگر میں 450 میٹرک ٹن گنجائش، ایل پی جی اسٹوریج اور فلنگ پلانٹ قائم کرکے دیگر کاروباری شعبوں میں قدم رکھا ہے۔
کمپنی نے بتایا کہ اس کے ماتحت ادارے جی جی پی ایل نے اس سلسلے میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) سے لائسنس بھی حاصل کرلیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دیگر ضروری رسمی کارروائیوں اور منظوریوں کو پورا کرنے کے بعد یہ ذیلی ادارہ (جی جی پی ایل) مقررہ وقت میں اس پلانٹ کے قیام کے لئے تعمیراتی کام شروع کرے گا۔
کمپنی کے تازہ ترین مالی نتائج کے مطابق جی سی آئی ایل نے مالی سال 25 کی پہلی سہ ماہی میں 303 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 225 ملین روپے تھا۔ اس کے مطابق گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران کمپنی کی فی حصص آمدنی بڑھ کر 0.61 روپے ہوگئی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں یہ 0.46 روپے تھی۔
کمپنی لاہور (02) اور کراچی (02) میں 410 ٹی پی ڈی (ٹن یومیہ) ایئر سیپریشن پلانٹس چلا رہی ہے۔ اس نے کے پی کے خطے میں 275 ٹی پی ڈی اے ایس یو پلانٹ کی تعمیر کے لئے بھی سرمایہ کاری کی ہے جو بیک وقت مائع آکسیجن ، مائع نائٹروجن اور مائع آرگن پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
گزشتہ سال جی سی آئی ایل نے اپنے اسٹیک ہولڈرز کو آگاہ کیا تھا کہ وہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں واقع حطار اسپیشل اکنامک زون میں پاکستان کا سب سے بڑا اے ایس یو پلانٹ لگائے گا۔