قطر مختلف شعبوں میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، وزیر اطلاعات

02 نومبر 2024

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قطر پاکستان کے مختلف شعبوں میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ قطر نے وزیراعظم شہباز شریف کے کامیاب دورے کے بعد تجارت، ثقافت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

یہ اعلان وزیراعظم شہباز شریف کے دوحہ کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی کے بعد کیا گیا۔

وزیر اطلاعات نے شہباز شریف کے حالیہ دورہ سعودی عرب کا حوالہ دیا جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر سرمایہ کاری شیخ خالد بن عبدالعزیز الفالح سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ 34 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کے بعد سعودی عرب نے سرمایہ کاری کو 2.2 ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کردیا ہے، 600 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاری معدنیات، توانائی، زراعت، لائیو اسٹاک، آئی ٹی، انسانی وسائل اور ہنرمندی کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورے کے دوران پاکستان اور قطر کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے بھی نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آئی جہاں دوحہ میں اعلیٰ رہنماؤں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی، ہم منصب محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم الثانی اور کاروباری وفود سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے سرمایہ کاری، تجارت، ثقافت اور دیگر سمیت متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Read Comments