وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔
اجلاس میں سیکرٹری منصوبہ بندی اویس منظور سمرا، جوائنٹ چیف اکانومسٹ آپریشنز ظفر الحسن اور وزارت کے دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران احسن اقبال نے پاکستان کے تمام صوبوں کو شامل کرکے اور ترقی کے مساوی مواقع کو فروغ دے کر پانچ سالہ سی پیک ترقیاتی منصوبے کی کامیابی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ سی پیک فیز ون، سی پیک فیز ٹو اور منصوبے کے طے شدہ مقاصد کے حصول جیسے ضروری اجزاء سمیت تمام 5 کوریڈورز کو آپس میں مربوط کیا جائے۔
وفاقی وزیر نے ایم ایل ون اور قراقرم ہائی وے جیسے میگا منصوبوں کی بروقت تکمیل پر خصوصی زور دیا اور ہدایت کی کہ ان منصوبوں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے تاکہ ان منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔
سی پیک کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ یہ منصوبے پاکستان کے معاشی استحکام کے لئے بنیادی ہیں اور ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024