کارپوریٹ سیکٹر: صرف 5 ہزار بڑی کمپنیاں ٹیکس دہندگان

28 اکتوبر 2024

صرف 5 ہزار بڑی کمپنیاں کارپوریٹ سیکٹر میں عملی طور پرکمپلینٹ ٹیکس دہندگان ہیں اور یہ وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ذریعے سالانہ جمع کردہ کل کارپوریٹ انکم ٹیکس کا 90 فیصد ادا کر رہی ہیں۔

سینئر عہدیداروں نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ جہاں تک ٹیکس کی تعمیل کا تعلق ہے تو عملی طور پر یہ 5 ہزار کمپنیاں ملک میں کاروبار کررہی ہیں۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار کے لگ بھگ ہے۔ ان رجسٹرڈ کمپنیوں میں سے 50,000 اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا رہی ہیں۔

50 ہزار ریٹرن فائلرز کے زمرے میں نصف کمپنیاں (25 ہزار) صفر ٹیکس کی ادائیگی کے ساتھ صفر گوشوارے جمع کرا رہی ہیں۔

25 ہزار فعال کمپنیوں میں سے 5 ہزار بڑی کمپنیاں اصل میں کاروبار کررہی ہیں اور کارپوریٹ انکم ٹیکس کا 90 فیصد ادا کر رہی ہیں۔ مجموعی طور پر تقریبا 300 کمپنیاں5 معروف شعبوں کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔

ایف بی آر کے اعداد و شمار کے مطابق سیلز ٹیکس کے حوالے سے بھی اسی طرح کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس بیس 40 ہزار سے 60 ہزار کے درمیان ہے جو سیلز ٹیکس ادا کر رہے ہیں جن میں بہت کم سیلز ٹیکس جمع کرانے والے بھی شامل ہیں۔ ایف بی آر میں کمپنیوں کی مجموعی سیلز ٹیکس رجسٹریشن تقریبا 2 لاکھ رہی جن میں سیلز ٹیکس گوشوارے صفر فائلرز بھی شامل ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Read Comments