روس نے یوکرین کے 30 ڈرون مار گرائے

27 اکتوبر 2024

روسی وزارت دفاع نے اتوار کی علی الصبح کہا ہے کہ روسی فضائی دفاع کے یونٹوں نے رات گئے یوکرین کے کم از کم 30 ڈرون ز کو مار گرایا۔

وزارت دفاع نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر بتایا کہ ڈرونز کو روس کے جنوبی علاقوں ورونز، برائنسک، اوریول، لیپٹسک اور بیلگورود میں تباہ کیا گیا۔

علاقے کے گورنر ویاچیسلاو گلاڈکوف نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ بیلگورود کے سرحدی علاقے میں ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک خاتون معمولی طور پر زخمی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ماسکو سے تقریبا 450 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تمبوف خطے کے گورنر میکسم یگوروف نے بتایا کہ یوکرین کا ایک ڈرون علاقے کے میچورنسکی ضلع پر گرا جس کے نتیجے میں کچھ دیر تک آگ بھڑک اٹھی تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

روسی وزارت دفاع صرف یہ بتاتی ہے کہ اس کے یونٹوں نے کتنے ڈرون تباہ کیے، نہ کہ یوکرین نے کتنے لانچ کیے۔ روسی حکام بھی شاذ و نادر ہی ان حملوں سے ہونے والے مکمل نقصان کا بتاتے ہیں، خاص طور پر جب ان میں فوجی یا توانائی کا بنیادی ڈھانچہ شامل ہو۔

روئٹرز آزادانہ طور پر ان رپورٹس کی تصدیق نہیں کر سکا۔

یوکرین کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ کیف نے اکثر کہا ہے کہ روس کے اندر اس کے حملے روسی جنگی کوششوں کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بناتے ہیں اور ماسکو کے یوکرین کے علاقے پر جاری حملوں کے جواب میں ہیں۔

Read Comments