ایف بی آر کو 26 اکتوبر تک 48 لاکھ 21 ہزار ٹیکس گوشوارے موصول

27 اکتوبر 2024

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس سال 2024 کے لیے 26 اکتوبر تک 48 لاکھ 21 ہزار انکم ٹیکس گوشوارے وصول کیے جبکہ 2023 کے اسی عرصے کے دوران 24 لاکھ 70 ہزار گوشوارے جمع کرائے گئے تھے۔

ایف بی آر کی جانب سے گوشوارے جمع کرانے کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2024 کے لیے جمع کرائے گئے 48 لاکھ 21 ہزار انکم ٹیکس گوشواروں میں سے 18 لاکھ 20 ہزار گوشوارے صفر آمدنی والے ہیں۔ ان صفر گوشواروں کے ساتھ صفر ٹیکس جمع کرایا گیا تھا۔

گزشتہ سال 8 لاکھ 59 ہزار 929 افراد نے ٹیکس سال 2023 کے لیے 26 اکتوبر تک 24 لاکھ 70 ہزار گوشوارے جمع کرائے تھے۔

ٹیکس سال 2023 کی پوری مدت کے دوران جمع کرائے گئے انکم ٹیکس گوشواروں کی مجموعی تعداد اب 6.581 ملین ہوگئی ہے۔

ایف بی آر کو ٹیکس سال 2024 کے 48 لاکھ 21 ہزار انکم ٹیکس گوشواروں کے ساتھ 123 ارب روپے کی ٹیکس ادائیگیاں موصول ہوئی ہیں۔ ٹیکس سال 2023 میں ٹیکس دہندگان نے 56 ارب 55 کروڑ روپے ریٹرن کے ساتھ ادا کیے۔

یکم جولائی 2023 ء سے اب تک ایف بی آر میں رجسٹرڈ افراد کی تعداد 11 لاکھ 61 ہزار 665 اور صفر فائلرز (7 لاکھ 6 ہزار 940) رہی۔

ایف بی آر کے اعداد و شمار کے مطابق یکم جولائی 2024 سے اب تک 5 لاکھ 28 ہزار 638 نئے ٹیکس دہندگان رجسٹرڈ ہوئے جن میں 3 لاکھ 63 ہزار 792 صفر فائلرز شامل ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Read Comments