جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

26 اکتوبر 2024

جسٹس یحییٰ آفریدی نے پاکستان کے 30 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے حلف لیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت سپریم کورٹ کے دیگر ججز بھی موجود تھے۔

صدر آصف علی زرداری نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جگہ نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے حلف لیا۔

یاد رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر کو چیف جسٹس کے عہدے سے ریٹائر ہوگئے ۔

جسٹس یحییٰ آفریدی

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنی ابتدائی تعلیم ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی اور گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن مکمل کیا۔

انہوں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے معاشیات میں ماسٹرز آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی۔

جسٹس یحییٰ آفریدی 2010 میں پشاور ہائی کورٹ کے جج بنے اور 2018 میں سپریم کورٹ کے جج بنے۔

جسٹس آفریدی 30 دسمبر 2016 کو حلف اٹھانے کے بعد وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے پہلے جج تھے جنہوں نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالا تھا۔

Read Comments