عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ رک گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر کی نمایاں کمی سے 2734 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2300 روپے کی نمایاں کمی سے 2 لاکھ 83 ہزار 100 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونا 1971 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 42 ہزار 713 روپے پر آگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت 2 ہزار روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 350 روپے پر مستحکم رہی۔
حالیہ ہفتوں میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ مشرق وسطیٰ میں تنازعات اور آئندہ امریکی انتخابات کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے محفوظ اثاثوں کی مانگ بڑھ گئی ہے ۔
بلین کو معاشی اور جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال کے خلاف ایک تحفظ سمجھا جاتا ہے۔