جسٹس منصور علی شاہ نئے چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے

24 اکتوبر 2024

جسٹس منصور علی شاہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے جمعرات کو مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے۔ توقع ہے کہ وہ نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی حلف برداری کی تقریب کے بعد واپس آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے الوداعی ریفرنس اور نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

وہ اپنی فیملی کے ساتھ سفر کریں گے اور یکم نومبر کو واپس آئینگے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں 25 اکتوبر کو فل کورٹ ریفرنس ہوگا جس سے نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی بھی خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری 26 اکتوبر کو صبح 11 بجے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف دلائیں گے جس میں 300 مہمان شریک ہوں گے۔

جسٹس منصور شاہ کی غیر موجودگی کا مطلب ہے کہ وہ الوداعی اور حلف برداری دونوں تقریبات میں شرکت نہیں کرینگے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Read Comments