پہلی سہ ماہی، غیر ملکی سرمایہ کاری 48 فیصد اضافہ، 77 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ریکارڈ

  • گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری 520 ملین ڈالر تھی
اپ ڈیٹ 22 اکتوبر 2024

مالی سال 2025 (مالی سال 25) کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 48 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا ستمبر 2024ء کے دوران ملک میں مجموعی طور پر 771 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی جو مالی سال 24ء کے اسی عرصے کے دوران 520 ملین ڈالر تھی، جو 251 ملین ڈالر کا اضافہ ہے۔ اس عرصے کے دوران مجموعی طور پر ایف ڈی آئی کی آمد ایک ارب ڈالر تک پہنچ گئی، جو 231 ملین ڈالر سے کہیں زیادہ ہے۔

اس کے برعکس پورٹ فولیو سرمایہ کاری کے شعبے کو چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ، جس نے مالی سال 25 کی پہلی سہ ماہی میں 23 ملین ڈالر کا اخراج ریکارڈ کیا۔ یہ مالی سال 24 کے اسی عرصے میں 9.6 ملین ڈالر کی معمولی سرمایہ کاری سے کم ہے، باوجود اس کے کہ ملک کی ایکویٹی مارکیٹ اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

سالانہ کی بنیاد پر غیر ملکی سرمایہ کاری کے اعداد و شمار حوصلہ افزا ہیں، ستمبر 2024 میں ایف ڈی آئی 81 فیصد اضافے کے ساتھ 385 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ ستمبر 2023 میں یہ 213 ملین ڈالر تھی۔

مجموعی طور پر پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری، جس میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری، پورٹ فولیو سرمایہ کاری اور غیر ملکی سرکاری سرمایہ کاری شامل ہے، میں 70 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جو مالی سال 25 ء کے اسی عرصے میں 530 ملین ڈالر سے بڑھ کر 903.5 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مالی سال 24 میں خالص ایف ڈی آئی میں اضافہ ہوا اور مالی سال 23 میں شدید کمی کے بعد مالی سال 22-2021 کی اوسط سطح پر پہنچ گی۔ پچھلے سال کے برعکس، مجموعی بہاؤ مجموعی اخراج سے نمایاں طور پر زیادہ تھا. اس کے نتیجے میں مالی سال 24 میں خالص ایف ڈی آئی 16.9 فیصد اضافے کے ساتھ 1.9 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Read Comments